منشیات کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں اٹھ کھڑی ہو،رفیع احمد

سرکاری سرپرستی کے بغیر منشیات فروغ نہیں ہوسکتی ہے،شارق جمال

پیر 14 جولائی 2025 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)منشیات اب ہر گھر کا مسئلہ بن گیا ہے یہ بات گزشتہ روز تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ(فانوس)کے صدر رفیع احمد نے شبانہ میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے انسدادِ منشیات سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں چرس، ہیروین، کرسٹل آیس اور الیکٹرانک سگریٹ(ویپ)کا استعمال بڑھتا جارہا ہے،صرف کراچی شہر میں 42،ٹن چرس سالانہ استعمال ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری سیاسی و مذہبی جماعتیں منشیات کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،اس کے خلاف بھرپور مظاہرے،جلسے جلوس کریں۔رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید شارق جمال نے کہا کہ منشیات کا کاروبار تشویش حد تک بڑھ گیا ہے اور بغیر سرکاری سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہے،پولیس اس کے سد باب میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔بیرسٹر مصطفی سم نے کہا کہ منشیات نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ و برباد کر دیا ہے، آرگنائزیشن کی سی او ڈاکٹر عظمی سمیع نے کہا کہ منشیات کو ختم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔ تقریب سے ڈاکٹر سیدہ کاظمی، پروڈیوسر عدیل خان، بینا خان اور سینیئر آرٹسٹ خالد ظفر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں انسدادِ منشیات شیلڈ پیش کی گئیں۔