بھارت کے جسپریت بمراہ نے لیجنڈری وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

پیر 14 جولائی 2025 22:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) بھارت کے جسپریت بمراہ نے لیجنڈری وسیم اکرم کے ایک اور ریکارڈ کو برابر کرکے کھیل کی تاریخ کے سب سے بڑے تیز گیند بازوں میں اپنا نام جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

بمراہ کا تازہ ترین ریکارڈ کارنامہ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سامنے آیا جہاں جسپرت بمراہ نے لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف ایک اننگز میں 5 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ایک اور باؤلنگ ریکارڈ برابر کردیا۔دونوں کے پاس اب ’سینا‘ ممالک میں 11 مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ایشیائی باؤلرز کے لیے کامیاب ہونے کے لیے مشکل ترین مقامات کے طور پر شمار کیے جاتے ہیں۔