اسرائیل نے امریکا سے ڈرور ون مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کر دیا

پیر 14 جولائی 2025 23:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے امریکا سے سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے نیا قومی مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل ایرو سپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی)اور وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ڈرور ون سیٹلائٹ فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سے فالکن نائن کے مدار میں بھیجا گیا۔وزارت نے ایکس پر لکھا کہ 200 ملین ڈالر کا یہ خلا میں کام کرنے والا سمارٹ فون اسرائیل کے تزویری اور سویلین مواصلات کو 15 سال تک طاقتور بنائے گا۔ سپیس ایکس نے کہا کہ لانچ فلوریڈا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 1:04 بجے ہوا۔