صوابی ،پولیس نے چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، خاتون سمیت دو سمگلرز گرفتار

پیر 14 جولائی 2025 23:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)ٹوپی ضلع صوابی کی پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس صوبہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بین الصوبائی لیڈی سمیت دو سمگلرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان عاقل احمد اور مدیحہ قیصر ساکنان ترنول اسلام آباد نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز مطابق تھانہ ٹوپی کی پولیس چوکی شہید بابا کے انچارج الیاس خان نے پولیس ٹیم نے دوران ناکہ ایک مشکوک موٹر سائیکل کو چیکنگ کی عرض سے روک لیا، موٹر سائیکل سوار عقیل احمد کی تلاشی لی گئی جبکہ اس کی ساتھی ملزمہ کی تلاشی بذریعہ لیڈی کنسٹبل لی گئی ،تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11210گرام چرس برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

منشیات کے دھندے میں ملوث دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی گئی ہے۔