ظ*جے یو آئی کے سینیٹر کا واٹس ایپ ہیک، لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول

میرا نمبر ہیک ہوچکا ہے‘جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

پیر 14 جولائی 2025 20:40

Iاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا وٹس ایپ ہوگیا جس سے لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کو جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے نمبر سے پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔کامران مرتضیٰ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ میرا نمبر ہیک ہوچکا ہے جس سے لوگوں کو مختلف قسم کے میسجز کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :