ّسید عاشق حسین کرمانی کی سربراہی میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ سطحی وفد کا مصر کا دورہ

وفد کا ترشاوہ پھلوں، کھجور، آڑو، انگور، زیتون اور آم کے ماڈل فارمز و دیگر فصلوں کے ماڈل فارمز کا تفصیلی وزٹ

پیر 14 جولائی 2025 20:50

l لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی سربراہی میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ سطحی وفد نے مصر کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اٴْسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو سمیت دیگر اعلیٰ حکام اٴْن کے ہمراہ شریک ہیں۔وفد نے مصر میں ہائی ویلیو ایگریکلچر ماڈل فارمز کا دورہ کیا۔

وفد نے ترشاوہ پھلوں، کھجور، آڑو، انگور، زیتون اور آم کے ماڈل فارمز دیکھے اور شکر قندی و دیگر فصلوں کے ماڈل فارمز کا تفصیلی وزٹ کیا۔وفد نے پھلوں و سبزیوں کے جدید ترین پیک ہاؤسز کا وزٹ بھی کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ مصر کے صحرا میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کا تجربہ قابل تقلید ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب مصر کی طرز پر زرعی ماڈلز قائم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گا۔

صحرا میں نظام آبپاشی کے ماڈل کو تھل اور چولستان میں متعارف کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اٴْسامہ خان لغاری نی? کاشتکاروں کو ایسے ماڈل فارمز قائم کرنے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی تجویزپیش کی۔افتخار علی سہو کا پنجاب میں مصر کی طرز پر میکانائزڈ و ہائی ویلیو ایگریکلچر کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا عزم کا اعادہ کیا۔وفد کے شرکا نے مصر میں زراعت کے جدید طریقوں سے بھرپور معلومات حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :