نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن و ترقی کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

بدھ 16 جولائی 2025 12:25

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار  کی چینی وزیر خارجہ ..
تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کے کامیاب انعقاد پر وانگ یی کو مبارکباد پیش کی اور چینی قیادت کی جانب سے پر تپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں، بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور کثیرالجہتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا۔ تزویراتی تعاون کی شراکت داری کے تحت مضبوط باہمی تعلقات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مختلف شعبوں میں جاری قریبی پاک چین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔\932