
ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کی پولیس چوکی کے قریب فائرنگ،2 اہلکار شہید
دہشت گردوں کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے، شہید اہلکاروں کی شناخت گل محمد اور شہزاد خان کے نام سے ہوئی ہے جو یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے
فیصل علوی
بدھ 16 جولائی 2025
11:40

(جاری ہے)
واقعے کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف مع ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سی ٹی ڈی و ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کاسرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشتگرد کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ڈی آئی خان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ پر ہیں اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ امن دشمنوں کو ناکام بنایا جا سکے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے جری جوانوں پر فخر ہے۔محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام ہے۔شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں بارش کے دوران شہری موٹرسائیکل سمیت مین ہول میں جا گرا
-
امریکہ کا کسی بھی ملک کے سفارتی عملہ اور سفارتی مشن کے سربراہ کے خلاف اشتہارات اور انہیں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا سفارتی و اخلاقی آداب کی سخت خلاف ورزی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے، پروازوں کی بحالی کے ساتھ پاکستان فاتح ٹھہرا، وزیراعظم
-
بھٹو زرداری کا لاہورسمیت پنجاب میں بارش کے دوران جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
-
یمن: کیا بھارتی نرس سزائے موت سے بچ سکیں گی؟
-
امریکی قانون سازوں کی پاکستان کے سیاسی 'جبر' پر تنبیہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی ملاقات
-
26نومبر احتجاج کیس، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم
-
محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن و ترقی کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیر مملکت برائے ائی ٹی کی کوریا کے ناظم الامور سے ملاقات میں گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ کا حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.