Live Updates

ملک بھر کے چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹریز اور بزنس کمیونٹی کی ہڑتا ل کی دھمکی، وزیرخزانہ نے مذاکرات کی دعوت دے دی

وفاقی وزیر خزانہ کی دعوت پر ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی اسلام آباد روانہ ہو گئے

پیر 14 جولائی 2025 22:00

%کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) ملک بھر کے چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹریز اور بزنس کمیونٹی کی جا نب سے حالیہ بجٹ میں نت نئے ٹیکس عائد کر نے اور ایف بی آر کے کمشنرز کو بے لگام اختیارات دینے کے خلا ف ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹریز کے عہدیداران و ممبران اور تاجرنما ئندوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کی دعوت پر ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیںاسلام آ باد روانگی سے قبل محمد ایوب مر یا نی کا کہنا تھا کہ ہمیں بہتری کی امید ہے اگر حکمرا نوں نے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کے خدشات و تحفظات کو دور نہ کیا تو 19جو لا ئی کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی جا ئے گی بلکہ احتجاج کو مزید وسعت بھی خارج از امکان نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ وفا قی وزیر خزانہ نے ہمیں اسلام آباد بلا کر معاملات کو با ہم گفت و شنید کے ذریعے سلجھا نے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ سے آج بروزمنگل اسلام آباد میں ملک کے تمام صو بوں کے چیمبر ز کے عہدیداران اور تا جر تنظیموں کے عہدیداران ملاقات کر کے ان کے سامنے اپنے تحفظات اور خدشات رکھیں گے کیو نکہ حالیہ بجٹ میں جس طرح کے نت نئے ٹیکسز لا گو کر نے کی تجویز دی گئی ہے یا پھر ایف بی آر کے کمشنرز کو جس طرح کے بے لگام اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے وہ قانونی تجا رت کے مکمل خاتمہ کا سبب بنے گی ہم وفاقی وزیر خزانہ کو حالیہ بجٹ تجاویز کے نافذالعمل ہو نے کی صورت میں تجا رت کو پہنچنے والے نقصانا ت با رے آگا ہ کر تے ہو ئے انہیں تجا رت دشمن اقدامات واپس لینے پر قائل کر یں گے بصورت دیگر19جو لا ئی کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی جا ئے گی بلکہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلا ئی جا ئے گی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات