ع*یو ایچ ایس ISO سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پنجاب کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی بن گئی

)یہ سرٹیفکیشن ادارے کی قومی و بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کرے گا: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور

پیر 14 جولائی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے سٹی اور جناح کیمپسز کے لیے ISO 9001:2015 کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز کی بین الاقوامی سند حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی یو ایچ ایس پنجاب کی پہلی اور پاکستان کی تیسری میڈیکل یونیورسٹی بن گئی ہے جسے یہ عالمی معیار کی سرٹیفکیشن حاصل ہوئی ہے۔ یہ سرٹیفکیشن ہسٹوپیتھالوجی، مائیکروبیالوجی، ہیماٹولوجی، امیونولوجی، ہیومن جینیٹکس، مالیکیولر بایالوجی، اور بایو کیمسٹری و کیمیکل پیتھالوجی سمیت مختلف شعبوں میں یونیورسٹی کی لیبارٹری سروسز کے اعلیٰ معیار کا اعتراف ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کی معیاری خدمات، تحقیق، اور تدریس کے لیے مسلسل کوششوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفکیشن ہمارے مریضوں، محققین اور طلبہ سے ایک عہد ہے کہ یو ایچ ایس عالمی معیار کی درست، محفوظ اور قابلِ اعتماد لیبارٹری خدمات فراہم کرتا رہے گا۔ ڈاکٹر راٹھور نے مزید کہا کہ یو ایچ ایس کی لیبارٹری سروسز تشخیص، تحقیق، اور تدریسی تربیت میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں، اور یہ سرٹیفکیشن ادارے کی قومی و بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر شعبہ جات کے لیے بھی ISO سرٹیفکیشن کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ یہ سرٹیفکیشن ایک سخت بین الاقوامی آڈٹ کے بعد دی گئی، جس میں یو ایچ ایس کی لیبارٹریوں کے معیارات، عملے کی مہارت، دستاویزات، انفراسٹرکچر اور کوالٹی کنٹرول کو جانچا گیا۔ آئی ایس او عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہے جو مسلسل بہتری، شفافیت، اور صارف مرکزیت پر زور دیتا ہی