Live Updates

وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے آپریشن کا جائزہ

پیر 14 جولائی 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز پر موجود واسا عملے کی حاضری اور بارش بارے استفسار کیا،بجلی کی معطلی کے دوران جنریٹرز کی مدد سے واٹر ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا جارہا ہے،وزیر ہائوسنگ نے مین شاہراہوں میں پانی کی نکاسی کرنیوالے عملے کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی،نکاسی آب اور واسا سے متعلق شکایات بارے1334ہیلپ لائن کو مزید موثر بنانے بارے سفارشات طلب کرلیں۔ وزیر ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ شکایات کا بروقت تدارک نہ کرنیوالے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا نظام تشکیل دیا جائے، فوری تدارک نہ ہونیوالی شکایات کا ریکارڈ اور حل بارے مکمل ڈیٹا سرکولیشن یقینی بنائی جائے، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور دیگر افسران بھی شریک تھے، علاہ ازیں صوبائی وزیر نے تمام واساز کے نشیبی علاقوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیٹ ورک ہیڈکوارٹر سے منسلک کی بھی ہدایات دیں تاکہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جاسکے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات