فیصل آباد پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

پیر 14 جولائی 2025 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 3.6 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم بابر سلیم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضہ سے 03 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ معہ اے ایس ائی افضال احمد نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بابر سلیم کو گرفتار کیا۔ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔