|لاہور‘ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 4 افراد جاں بحق

ج*حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاشیں اسپتال منتقل، تحقیقات جاری

پیر 14 جولائی 2025 23:00

ر*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)مسلم ٹاؤن میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اچانک الٹ گئی۔ حادثے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ جناح انڈرپاس کے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش کی لیکن اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد اینٹوں کے تلے دب گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں احمد اور ریاض شامل ہیں جبکہ ٹریکٹر کے ڈرائیور اسامہ اور مزدور ریحان بھی ہلاک ہو گئے۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا اور لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہی