ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

پیر 14 جولائی 2025 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کی کوششوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں شہر میں جرائم کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی پی انویسٹی گیشن، زونل ڈی آئی جی پیز، ڈی آئی جی پی - سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ اور بلاامتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں۔ انہوں نے تمام شعبوں میں موثر نفاذ کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے سینئر افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ کراچی میں دیرپا امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور جامع حکمت عملی بنائیں۔