محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اہم تقرری و تبادلے، ناقص کارکردگی پر ایکسیئن معطل

پیر 14 جولائی 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) محکمہ ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب میں ناقص کارکردگی پر اہم ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راولپنڈی ڈویژن عمران منیر کو معطل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمانہ تبادلے کے تحت محمد گوہر کا تبادلہ چکوال سے راولپنڈی ڈویژن کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں انہیں تین ماہ کے لیے مری کے ایکسیئن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔سیکرٹری ہائوسنگ نے اس موقع پر واضح کیا کہ جو افسر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا نہیں کرے گا، وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایات کی روشنی میں تمام فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔

سیکرٹری ہائوسنگ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کام نہ کرنے والے افسران اہم عہدوں پر برقرار نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمانہ احتساب کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ گورننس اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :