اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ،ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی

منگل 15 جولائی 2025 12:03

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ادویات کی دستیابی اورمریضوں کو ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی، ان سے طبی سہولیات، ڈاکٹرز کی دستیابی بارے استفسار بھی کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور چھوٹے بچوں کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں، فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔