روی چندرن ایشون کا امپائر پال رائفل پر جانبداری کا الزام عائد

میرے والد کہا کرتے تھے جب پال رائفل امپائرنگ کر رہے ہوں تو بھارت کبھی نہیں جیت سکتا : سابق بھارتی سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 جولائی 2025 11:25

روی چندرن ایشون کا امپائر پال رائفل پر جانبداری کا الزام عائد
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جولائی 2025ء ) بھارت کے سابق آف اسپنر روی چندرن ایشون نے دبے لفظوں میں امپائر پال رائفل پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔ 
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق آپ کو مسلسل رائفل سے بات اور ان کی تعریف کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

 

38 سالہ سابق سپنر نے کہا میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ ان سے کہیں کہ مجھے وکٹ دیں مگر میں نے یہ محسوس کیا کہ جب بھارت بولنگ کر رہا ہو رائفل سمجھتے ہیں کہ آؤٹ نہیں ہے اور جب بھارت بیٹنگ کر رہا ہو تو وہ سمجھتے ہیں کہ آؤٹ ہے۔

 
ایشون نے کہا کہ میرے والد کہا کرتے تھے جب پال رائفل امپائرنگ کر رہے ہوں تو بھارت کبھی نہیں جیت سکتا۔ 
 
یاد رہے کہ 59 سالہ پال رائفل سابق آسٹریلوی ٹیسٹ پیسر ہیں۔