Live Updates

موسم کی تبدیلی کے ساتھ بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنے اور ممکنہ فالٹس سے نمٹنے کےلئے فیلڈ ٹیمیں تیارہیں،سی ای او لیسکو

منگل 15 جولائی 2025 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے سی ای او ا نجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لیسکو کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال ہیں اورموسم کی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت متعدد فیڈرز خراب ہیں جن پر بحالی کا کام جاری ہے ،ہلکی بارش اور تیز دھوپ کے دوران ممکنہ فالٹس سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں مکمل تیارہیں ۔ سی ای او نے کہا کہ تمام سب ڈویژنز کو بجلی کی بحالی میں تاخیر سے بچنے کے لیے فوری رسپانس کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں،کسی بھی شکایت کی صورت لیسکو ہیلپ لائن 118 یا لیسکو لائٹ ایپ پر فوری رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات