افغانستان ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک

منگل 15 جولائی 2025 16:05

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) افغانستان کے صوبہ غزنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق غزنی کے گورنر کے ترجمان عزت اللہ سعیدی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات کو ضلع قرہ باغ کے علاقہ تولاخیل میں اس وقت پیش آیا جب حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور خاندان کے5 افراد کو قتل کر دیا جبکہ واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عہد کیا۔ ■