Live Updates

بھکر ،ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب کے انتظامات کے جائزہ کے لیے کالج روڈ کا دورہ

منگل 15 جولائی 2025 16:06

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا نکاسی آب کے انتظامات کے جائزہ کیلئے کالج روڈ کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے شہر میں نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کالج روڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سڑکوں پر جمع بارش کے پانی کے فوری خاتمہ کیلئے احکامات جاری کئےاور موقع پر موجود ایم سی عملے کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ سیٹ اور سکرمشینوں کو مسلسل استعمال میں رکھا جائے تاکہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے پائے۔انہوں نےواضح کیا کہ شہریوں کی سہولت اور آمد و رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔عملہ اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مکمل ذمے داری کیساتھ ادا کرے۔\378

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :