Live Updates

’میرے الفاظ سے ریاست نے لوگوں کی تکالیف کو سمجھا ہوگا‘

حکومت پر تنقید سے وائرل شہری کی اردو پوائنٹ سے گفتگو، لاپتہ ہونے کے بعد کی روداد بھی سنا دی

Sajid Ali ساجد علی منگل 15 جولائی 2025 14:32

’میرے الفاظ سے ریاست نے لوگوں کی تکالیف کو سمجھا ہوگا‘
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران حکومت پر تنقید سے وائرل ہونے والے شہری نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ ہونے کے بعد کی روداد سنا دی۔ عدالتی حکم پر بازیابی کے بعد اردوپوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شہری ساجد نواز نے کہا کہ میں نے کون سا جرم کیا ہے، اپنے جذبات کا اظہار کرنا ہر شخص کا حق ہے، حکومت نے بہت صبر سے میری بات کو برداشت کیا، ریاست نے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اس کو منفی نہیں لیا بلکہ امید ہے میرے الفاظ سے ریاست نے لوگوں کی تکالیف کو سمجھا ہوگا کیوں کہ ایک دکھا ہوا شخص بولتا ہے ورنہ تو ہمارے لیے ہر ادارہ قابل احترام ہے۔

لاپتہ ہونے سے متعلق سوال پر شہری نے جواب دیا کہ جہاں مجھے رکھا گیا وہاں بہت اچھا ماحول تھا، تمام ادارے بہت اچھے ہیں، مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے اسی لیے مثبت بتایا ہے کیوں کہ میں بہت مطمئن ہوں، جب کسی نے کوئی جرم نہ کیا ہو تو پھر خوشی ہی ہوتی ہے، میں نے تو اپنے جذبات کا صرف اظہار کیا ہے، اس معاملے میں تو میرا خیال ہے رہاست کا بھی بہت بڑا دل ہے اور ریاست نے یہ ثابت بھی کیا ہے کہ بڑے عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ بڑے دل والے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی وائرل ویڈیو میں ادا کیے جانے والے الفاظ سے متعلق انہوں نے کہا کہ گھریلو مسائل اور دیگر پریشانیوں کے شکار انسان کے منہ سے بعض الفاظ نکل جاتے ہیں، جو شاید میری پہلی اور آخری غلطی ہے، میرا خیال ہے کسی کو بھی اس طرح کی غلطی نہیں کرنی چاہیئے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیئے، ملازمت سے نکالے جانے کی خبروں پر ساجد نواز نے کیا جواب دیا؟ جاننے کیلئے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں؛
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات