یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا ادارے کی بندش اور تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 جولائی 2025 16:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملتان ریجن کے ملازمین نے ادارے کی بندش اور تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی سرپرست اعلی آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین اسرار فرید چشتی نے کی۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی بندش سے 12 ہزار سے زیادہ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ادارے نے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کر دیا ہے۔ عدالتوں سے بحال ہونے والے ملازمین کی جوائننگ نہیں لی جا رہی۔ گزشتہ 4 سالوں سے بڑھی ہوئی تنخواہیں بھی نہیں دی جا رہی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ادارہ کی بندش کا فیصلہ واپس لے۔ مظاہرین میں رانا عارف، محمد ناصر،گل حمید،الطاف شیخ، منظور احمد سمیت دیگر ملازمین شامل تھے۔