روس کی معدنی کھاد کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ

منگل 15 جولائی 2025 16:46

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) روس کی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران معدنی کھاد کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسی ’’تاس‘‘ کے مطابق ایسوسی ایشن آف فرٹیلائزر پروڈیوسرز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی کمپنیوں نے رواں سال جنوری تا جون کے دوران 22.7 ملین میٹرک ٹن معدنی کھاد برآمد کی جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

اس سے قبل روسی ایسوسی ایشن آف فرٹیلائزر پروڈیوسرز کے سربراہ آندرے گوریف نے کہا تھا کہ 2025 میں روس میں معدنی کھادوں کی پیداوار میں 3 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے جو 65 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ سکتی ہے جبکہ برآمدات 5 فیصد اضافہ سے 44 ملین میٹرک ٹن ہو سکتی ہیں اور یہ دونوں اعداد و شمار ممکنہ طور پر نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :