غزہ ہیومینیٹیرین فائونڈیشن کے امدادی مراکز پر فائرنگ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

منگل 15 جولائی 2025 21:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)امریکا اسرائیل کے زیر انتظام غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن کے امدادی مراکز پر فلسطینیوں پر فائرنگ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی کنٹریکٹرز اور اسرائیلی فوجی بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلا رہے ہیں۔امداد کے لیے جمع کچھ فلسطینی زمین پر لیٹے خود کو گولیوں سے بچانے کی کوشش کی۔غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے، گزشتہ روز مزید 78 فلسطینی شہید ہوئے تھے، 21 ماہ سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 58 ہزار سے بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :