مقبوضہ کشمیر،نیشنل کانفرنس اور سی پی آئی ایم کا لیفٹیننٹ گورنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

منگل 15 جولائی 2025 22:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)مقبوضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد نئی دلی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے کشمیریوں سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک میڈیا انٹرویومیں کہاکہ منوج سنہا کواستعفیٰ دیکر کر کشمیریوں سے معافی مانگنی چاہیے جن کی زندگی ، عزت ، وقار اورذرائع معاش انکی غلطیوں کی وجہ سے دائو پر لگ گئے ہیں ۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے پہلگام حملے کے بعد سے مودی حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سکیورٹی کی ناکامی کی وجہ سے 26شہریوں کی جانیں گئیں ۔ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر نے حملہ روکنے میں سکیورٹی کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ذمہ داروں کا تعین کر کے انکے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔