Live Updates

وانا، مون سون بارش کے باعث سیلابی ریلے سے قلعہ نما گھر تباہ، دو بھائی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

منگل 15 جولائی 2025 23:44

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں گزشتہ رات ہونے والی شدید مون سون بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے نے ایک خاندان کا سب کچھ چھین لیا۔ قبیلہ ملک خیل سے تعلق رکھنے والے عبدالصمد عرف تورک ملک خیل ولد عبدالکریم اور ان کے بھائی حبیب خان ولد عبدالکریم ملک خیل کا قلعہ نما گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تباہ شدہ گھر میں بارہ کمرے، ایک بیٹک، ایک سولر ٹیوب ویل، پچیس شمسی پلیٹیں، تین عدد گائیں اور رہائش کے لیے تمام ضروری سامان موجود تھا جو سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ گھر کے مکین اب قمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔متاثرہ خاندان کی جانب سے صوبائی و وفاقی حکومت، فلاحی اداروں، مخیر حضرات اور تمام اہل خیر سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کے ساتھ مالی تعاون کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنی زندگی کو کسی نہ کسی ڈھب پر ڈال سکیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات