چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے گریجویٹ فورم پاکستان کے وفد کی ملاقات

منگل 15 جولائی 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو سے گریجویٹ فورم پاکستان کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں چیئرمین انٹربورڈ کراچی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خانزادہ نے کی جبکہ دیگر اراکین میں پروفیسر فرحان قاضی، پروفیسر شارق، ریحانہ باجی، نوید اور فضیل شامل تھے۔

ملاقات کے دوران کراچی کے طلبہ کو درپیش مختلف تعلیمی اور امتحانی مسائل اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ چیئرمین بورڈ فقیر محمد لاکھو نے وفد سےکہا کہ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی طالبعلم دوست ادارہ ہے، جو شفافیت، میرٹ اور سہولت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔