ریجنل ٹیکس دفتر ایبٹ آباد کی شاندار کارکردگی

مالی سال 2024-25 میں 68.3 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی

منگل 15 جولائی 2025 20:15

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)علاقائی ٹیکس دفتر ایبٹ آباد نے مالی سال 2024-25 کے دوران ہزارہ ڈویژن سے 68 ارب 30 کروڑ روپے کی تاریخی ٹیکس وصولی کی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔ یہ شاندار کامیابی نہ صرف محکمہ کی مثر پالیسیوں کا مظہر ہے بلکہ ہزارہ ریجن کے ٹیکس دہندگان کے ادارے پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی بھی عکاس ہے۔

علاقائی ٹیکس دفتر ایبٹ آباد کی چیف کمشنر محترمہ فرحت قیوم نے جنوری 2025 میں عہدہ سنبھالا، اور ان کی زیرِ قیادت دفتر کی مجموعی کارکردگی میں غیر معمولی بہتری دیکھی گئی۔ ان کے مختصر دورِ قیادت میں ٹیکس وصولی میں 45 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں علاقائی دفتر کو ملک کے بہترین کارکردگی دکھانے والے دفاتر میں شمار کیا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

محترمہ فرحت قیوم نے نہ صرف مالی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا بلکہ دفتر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا۔ دفتر کی مرکزی عمارت میں مثالی تزئین و آرائش کی گئی، جبکہ ملازمین کے لیے عبوری رہائش (عارضی رہائشی سہولیات) کو بھی جدید ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا۔اس کے علاوہ، دفتر کے عملے کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا، جس کے باعث ملازمین کا حوصلہ بلند ترین سطح پر ہے۔ ادارے کی کامیاب حکمت عملی اور باصلاحیت قیادت کی بدولت توقع ہے کہ آئندہ مالی سال میں بھی علاقائی دفتر ایبٹ آباد ٹیکس وصولی کے میدان میں نئی کامیابیاں سمیٹے گا۔

متعلقہ عنوان :