وفاقی تعلیمی بورڈ (کل) 16 جولائی کو سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (حصہ اول و دوئم) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کریگا

منگل 15 جولائی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) وفاقی تعلیمی بورڈ (کل) بدھ16 جولائی کو سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (حصہ اول و دوئم) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ نتائج کی تقریب میں پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ نتائج کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ (www.fbise.edu.pk) اور sms کے ذریعے بھی معلوم کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :