الیکشن کمیشن کی تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

منگل 15 جولائی 2025 20:55

S اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکانٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست 2025 تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی جس کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکانٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گیسالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گیالیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہوں۔

۔۔۔اعجاز خان