پشاور ، کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز پر کارروائی،7کلو چرس، 9لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد

منگل 15 جولائی 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ریلویز پولیس نے پشاوراورکوئٹہ ریلوے اسٹیشنز پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کے قبضے سی7کلو کے قریب چرس اور9لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔رپور ٹ کے مطابق ضلع وہاڑی کے رہائشی ملزم امانت علی کو ریلوے سٹیشن کوئٹہ پر شک کی بنا پر چیک کیا گیا جس نے پانی کے کولر میں برف کے نیچے خفیہ طریقے سے چرس چھپائی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ریلوے مسافر کے قبضہ سے 9لاکھ 84ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔کراچی کے رہائشی عبدالواحد کی ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر فیروز خان نے خود تلاشی لی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔