بلوچستان ، بارشوں کے دوران اب تک 16افراد جاں بحق ، 8زخمی ،58گھروں کو نقصان پہنچا

منگل 15 جولائی 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران اب تک 16افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ،58مکانات کو نقصان پہنچا ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں مون سون سیزن کی بارشوں کے دوران اب تک 7بچوں اور4خواتین سمیت 16افراد جاں بحق جبکہ 5مردوں سمیت 8افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے میں اب تک سب سے زیادہ 6اموات خضدار میں ہوئی ہیں جبکہ ژوب میں 4، موسیٰ خیل میں 2اور کوہلو، لسبیلہ، زیارت ،لورلائی میں ایک، ایک اموات ہوئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 58مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں 11مکمل جبکہ 47جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں ،مون سون بارشوں میں اب تک 4سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے جن میں تین ریونیو دفاتر اور ایک محکمہ تعلیم کی عمارت شامل ہے ۔