کسٹمزکی کارروائی،مسافربس کی تلاشی کے دوران 3کلوسے زائد میراجوانہ منشیات برآمد

منگل 15 جولائی 2025 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) کسٹمزاینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے موچکو چیک پوسٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے آنے والی بسوں کی تلاشی کے دوران بس رجسٹریشن نمبر BTA 988کو روک کر مسافروں کے سامان کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں ایک چپس کارٹن اور کھجی کی پیٹی کے درمیان سے3کلو16گرام میرا جوانہ منشیات (ویڈ) کے 13پلاسٹک باکس برآمد کرلیے ،جس کی مالیت تقریباً60لاکھ روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کسٹمز کے عملے نے مسافرعارف نامی ملزم کو حراست میں لیکر برآمد شدہ منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔گرفتار ملزم کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :