سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سے یورپی کمشنر برائے بحیرہ روم کی ملاقات، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 جولائی 2025 08:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نےبرسلز میں یورپی کمشنر برائے امور بحیرہ روم دوبراکا سویکا سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یورپی یونین میں سعودی مشن کی سربراہ سفیر ھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔

یاد رہے سعودی نائب وزیرخارجہ نے پیر کو برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے، یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس اور خلیج کےلیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔