سعودی عرب میں آٹزم کے شکار افراد کی مدد کے لیے روبوٹ تیار

بدھ 16 جولائی 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) سعودی عرب میں آٹزم کے شکار افراد کی مدد کے لیے روبوٹ تیار کرلیا گیا۔ العربیہ کے مطابق نجران یونیورسٹی نے ایک منفرد سائنسی منصوبہ "آٹزم روبوٹ" کے نام سے تیار کیا ہے، جو آٹزم کے شکار بچوں اور ان کے والدین کی مدد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔یہ منصوبہ سعودی عرب کی جامعات کی اختراعی کامیابیوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

نجران یونیورسٹی کے ڈاکٹر حسین آل عماد کے مطابق اس منصوبے میں دو سمارٹ ایپلی کیشنیں شامل ہیں ۔ایک بچے کی گھڑی میں، دوسری والدین یا معلم کے موبائل میں، جو بچے کی زبان، ذہنی کارکردگی، جذباتی توازن اور حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ڈاکٹر آل عماد نے بتایا کہ انھوں نے بحیثیت معالج اور ماہرِ نفسیات یہ خلا محسوس کیا کہ کلینک اور تربیتی مراکز کے باہر بچوں کے لیے مؤثر مدد موجود نہیں، چنانچہ انھوں نے ایک ایسا حل نکالا جو سمارٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ پائے دار نفسیاتی تعاون فراہم کرے۔