ملتان میں مختلف گینگز کے 5 ملزمان کوگرفتار، لاکھوں روپے نقدی اورموٹرسائیکلیں برآمد

بدھ 16 جولائی 2025 12:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ملتان پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب کفایت حسین عرف شملہ گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر کے ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 2 عدد موٹر سائیکل، 7عدد موبائل فونز اور3 لاکھ روپے نقدی شامل ہے برآمد کرلیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب کفایت حسین عرف شملہ گینگ کے 03 ارکان جس میں کفایت حسین، محمد حسنین اور محمد ریاض شامل ہیں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 2 عدد موٹر سائیکل، 7 عدد موبائل فونز اور3 لاکھ روپے نقدی شامل ہے برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے 10 مقدمات کا انکشاف کیا۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب حسن عرف حسنی گینگ کے 02 ارکان جس میں محمد حسن اور عبدالروف شامل ہیں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ڈھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 1 موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے۔ ملزمان نے دوران تفتیش رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے 4 مقدمات کا انکشاف کیا۔پولیس ٹیموں نے گینگز کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی سٹی مہر محمد سعید سیال کی زیر نگرانی ڈی ایس پی حرم گیٹ کبیر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ سید علی رضا گیلانی اور ان کی ٹیموں نے بھرپور محنت سے ملزمان کو گرفتار کیا اور مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کیے۔برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے۔