Live Updates

مون سون بارشوں کے دوران صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،لیسکو ترجمان

بدھ 16 جولائی 2025 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو )کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران لیسکو صارفین کے لئے احتیاطی تدابیر جاری کردی گئیں ۔ لیسکو ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں ۔

(جاری ہے)

دوران بارش برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔برقی تنصیبات کے ارد گرد تجاوزات سے گریز کریں۔بچوں کو برساتی پانی میں جانے سے روکیں۔ٹرانسفارمر کے نیچے اور بجلی کے کھمبوں کے پاس کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لیسکو کے قریبی دفتر یا ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات