رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر، یوٹیوبر ایک بار پھر بار مشکل میں پڑگئے

درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے دائر کی ہے سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے، درخواست گزار کا موقف

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 16 جولائی 2025 13:56

رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر، یوٹیوبر ایک بار پھر بار ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی 2025)لاہور کی عدالت میں رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر،یوٹیوبر ایک بار پھر بار مشکل میں پڑگئے، ایڈیشنل سیشن جج نے کاروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردئیے،درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع کیا تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ عدالت این سی سی آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ نئی متنازع ویڈیو کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جہاز میں سفر کے دوران ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جاکر ہوناہوگا۔

(جاری ہے)

رجب بٹ کوپہلے بھی مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبررجب بٹ ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے تھے۔ لاہور میں جاری سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران رجب بٹ کی گاڑی سے بھی سیاہ پیپرز ہٹا دئیے گئے تھے۔ڈولفن فورس نے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں کارروائی کی تھی جہاں ڈی ایس پی مبشر اعوان کی نگرانی میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری تھا۔اس موقع پر رجب بٹ کی گاڑی کو بھی روکا گیا اور قانون کے مطابق اس سے سیاہ شیشے اتار دئیے گئے تھے۔

قبل ازیں بھی ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں تفتیشی افسر نے رجب بٹ سمیت تین ملزمان کو بے قصور قرار دیدیاتھا رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔ عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔بتایا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی تھی۔یو ٹیوبر رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں تھے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں بیان دینے کے بعدیوٹیوبر رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی تھی۔یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔