سندھ جاب پورٹل کے قیام سے بیروزگار نوجوانوں کا آن لائن ڈیٹا جمع کیا جاسکے گا ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

خالی آسامیوں کو آن لائن کرنے اور بھرتیوں کے عمل کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے،وزیرصنعت وتجارت سندھ

بدھ 16 جولائی 2025 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ جاب پورٹل کے قیام سے سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کا آن لائن ڈیٹا جمع کرنے میں آسانی ہو گی اور اہل نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتوں کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ یہ بات آج انہوں نے اپنی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کہی ۔

اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاب پورٹل سے متعلق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کو بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ بھی موجود تھے ۔سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر عبد الرحمن اور دیگر افسران نے دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے جاب پورٹل کی افادیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ جاب پورٹل نہ صرف بیروزگار نوجوانوں کا ڈیٹا جمع کرے گا بلکہ میرٹ پر روزگار کی فراہمی کو ممکن بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاب پورٹل کا قیام حکومت سندھ کا احسن اقدام ہے ۔ جاب پورٹل کی مدد سے آن لائن ڈیٹا جمع کیا جاسکے گا جو وقت کی ضرورت ہے ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کی تفصیل اس جاب پورٹل پر دستیاب ہوگی۔خالی آسامیوں کو آن لائن کرنے اور بھرتیوں کے عمل کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :