Live Updates

ضلع باغ میںچند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری، پہاڑی مقامات خطرے میں ،انتظامیہ ہائی الرٹ

بھٹی شریف راجہ اصغر خان نامی شخص کا پانچ کمروں پر مشتمل رہائشی مکان اور راجہ مشتاق خان کی دکان سلائیڈنگ کی نذر

بدھ 16 جولائی 2025 16:55

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)آزاد کشمیر کے ضلع باغ میںچند روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، پہاڑی مقامات خطرے میں ،انتظامیہ ہائی الرٹ ۔

(جاری ہے)

حالیہ مون سون بارشیں ضلع بھر کے زیریں و بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ باغ کے بعض بلند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات تباہ یا بری طرح متاثر ہونے کی اطلاعات ضلعی انتظامیہ نے محکمہ شاہراہ محکمہ برقیات سمیت دیگر اداروں کو ڈپٹی کمشنر نے چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں مزید بارشوں کی پیش نظر عوام اور خصوصا سیاح حضرات کو بھی احتیاط برتنے کا کہا گیا بارش ہوا کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچولی تاہم زندگی معمول پر ہے البتہ باغ کے شمالی و جنوبی علاقے شدید خطرات کی زد میں ہیں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش میں ضلع باغ کے علاقے بھٹی شریف راجہ اصغر خان نامی شخص کا پانچ کمروں پر مشتمل رہائشی مکان کے علاوہ راجہ مشتاق خان نامی شخص کی دکان سلائیڈنگ کی نذر ہوئی جبکہ یہی علاقہ باغ کے تمام علاقوں کے مقابلے مون سون بارشوں میں زیادہ متاثر اور سلائیڈنگ کی زد میں ہوتا ہے -

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات