پاکستان مشکل حالات سے نکل کر درست سمت میں گامزن ،انتشار سے گریز کیا جائے ‘ حمزہ شہباز

میں نہ مانوں ک گردان ملک کے مفاد میں نہیں‘ ڈی جی خان سے رکن اسمبلی احمد خان لغاری اور دیگر کی ملاقات

بدھ 16 جولائی 2025 16:55

پاکستان مشکل حالات سے نکل کر درست سمت میں گامزن ،انتشار سے گریز کیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل کر درست سمت میں گامزن ہے اس لئے انتشار کی سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے ، اپوزیشن کی جانب سے مثبت تنقید کی بجائے میں نہ مانوں ک گردان ملک کے مفاد میں نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈیرہ غازی خان سے رکن پنجاب اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور دیگر سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مجموعی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میںضلعی جنرل سیکرٹری ملک مصطفی کندھویا اور سابق یونین کونسل چیئرمین ملک نذر حسین بھی موجود تھے۔