Live Updates

تیز بارش کے باعث رکشہ درخت سے ٹکرا گیا، حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا

بدھ 16 جولائی 2025 17:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) تیز بارش کے باعث رکشہ درخت سے ٹکرا گیا، حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ صابوآنہ کے قریب بارش کے باعث رکشہ درخت سے ٹکرا گیا، حادثہ میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ۔جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت طیب سلیم سکنہ 266رب جبکہ زخمی کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات