Live Updates

ایل ڈبلیو ایم سی کا دوران بارش شہر بھر میں صفائی آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

بدھ 16 جولائی 2025 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر لاہور کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر کمیونٹی موبلائزیشن ونگ دوران بارش صفائی آگاہی سرگرمی کیلئے متحرک رہا۔گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کی مہم اور صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایل ڈبلیوایم سی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں شہر میں پارکس،ڈور ٹو ڈور،مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے شہریوں میں صفائی کے بارے میں پیغامات پہنچا رہی ہیں۔

خصوصی صفائی اقدامات کے تحت نشتر ٹاون میں ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ نے آگاہی واک کا اہتمام کر کے علاقہ مکینوں،کمرشل مارکیٹس میں دکانداروں، خریداروں اور راہگیروں کو صفائی آگاہی دی۔

(جاری ہے)

مزید برآں لاہور کے تمام ٹاونزمیں آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔سوشل موبلائزرز آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں میں شعور بیدار کر رہے ہیں۔

آگاہی مہم کے بہترین نتائج کیلئے عوام میں صفائی آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی برقرار رکھنا تمام شہریوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے سے اجتناب کریں۔ دوران بارش شاہراوں میں بکھرا کوڑا کرکٹ نکاسی آب میں خلل کا سبب بنتا ہے،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :