امریکہ کا کسی بھی ملک کے سفارتی عملہ اور سفارتی مشن کے سربراہ کے خلاف اشتہارات اور انہیں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا سفارتی و اخلاقی آداب کی سخت خلاف ورزی ہے۔ خواجہ رمیض حسن

امریکہ کی جانب سے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب شخصیات کی فہرست میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا نام اور تشہیر قابلِ مذمت ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 جولائی 2025 17:39

امریکہ کا کسی بھی ملک کے سفارتی عملہ اور سفارتی مشن کے سربراہ کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب شخصیات کی فہرست میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا نام اور تشہیر قابلِ مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے سفارتی عملہ اور سفارتی مشن کے سربراہ کے خلاف اشتہارات اور انہیں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا سفارتی و اخلاقی آداب کی سخت خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :