سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، وزیر ریلوے

پیر 1 ستمبر 2025 18:11

سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، وزیر ریلوے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سید علی گیلانی کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حریت رہنما نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کی، سید علی گیلانی کی خدمات کو تاریخ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی کی برسی پر پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔