چیئرمین سینیٹ پاک فوج کے تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے غم و افسوس کا اظہار

پیر 1 ستمبر 2025 18:14

چیئرمین سینیٹ پاک فوج کے تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے چلاس کے قریب پاک فوج کے تربیتی پرواز پر ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے اس المناک حادثے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر سپوت مادرِ وطن کے تحفظ اور قوم کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں وطنِ عزیز کے استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔