پونچھ کے لیے پہلا میگا پراجیکٹ پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ لینے والا مزاحمتی عوامی فارم پونچھ ڈیویلپمنٹ فورم از ازسر نو فعال کر دیا گیا

بدھ 16 جولائی 2025 21:54

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء)پونچھ کے لیے پہلا میگا پراجیکٹ پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ لینے والا مزاحمتی عوامی فارم پونچھ ڈیویلپمنٹ فورم از ازسر نو فعال کر دیا گیا، شہر راولاکوٹ سے ہر طرح کی ٹریفک پارکنگ کا مکمل خاتمہ اور فٹ پاتھ راہ گیروں کے مختص کروانا پہلا ٹارگٹ بزرگ سیاسی شخصیت سابق کونسلر بلدیہ قدیر خان کی سربراہی میں اہم ترین اجلاس شہر راولاکوٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ ختم کروا کر پیدل راہگیروں کے لیے فٹ پاتھ کی بحالی سے عوامی مسائل کے حل کے لئے شروعات کی جائیں گی، ضلع پونچھ کی انتظامیہ سے مل کر پہلا کام شہر کو پارکنگ سے مبرا کروا کر صاف شہر بنانے سے ہوگا دوسرے مرحلہ پر راولاکوٹ کے لیے دریا آزاد پتن سے پانی فراہمی کے لیے فزیبلٹی رپورٹ بنوانا اس پر عمل درآمد کروانا شہر راولاکوٹ میں سیوریج کا نظام بہتر کروانا شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ میں مریضوں کے لیے ہر طرح کی ادویات اور ٹسٹ کی سہولیات لینا پرائیویٹ ہاسٹلز میں ازاں مغرب کے بعد خواتین کی امدورفت پر پابندی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے مثبت طرز عمل پر پرامن جدوجہد کرنا ہے اجلاس میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سازش سے راولاکوٹ کو دہشت گردی سے جوڑا جا رہا ہے غازی شہزاد جیسے ہائی ٹارگٹ ویلیو کو راولاکوٹ کی ناقص جیل میں رکھنا سازش تھی جیل توڑ نے کا کھیل کھیل کر اس سازش کی ابتدائ کی گئی زرنوش نسیم جبران نسیم اور پولیس اہل کاروں کی اموات بھی سوالیہ نشان ہے انہیں گرفتار کر کے سارے عناصر سامنے لانے کے بجائے ان کو مار کر خدشات بڑھائے گے روپوش نوجوانوں کو راولاکوٹ تک کس طرح پہنچایا گیا میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی حدود میں یہ آپریشن ہوا اور بدنامی فاتح آزاد کشمیر کیپٹن حسین خان شہید کے آبائی گاؤں حسین کوٹ کی سرکاری سرپرستی میں کی جا رہی ہے سیر حاصل بحث کے بعد پی ڈی ایف کو مضبوط بنا کر راولاکوٹ کے اصل مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا طے کیا گیا اجلاس سے میزبان قدیر خان صدر بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ صابر کشمیری انجنئیر جاوید فاضل عبدالقیوم افسر تنویر خالق اعجاز حنیف بیگم نسیم صدیق خواجہ افتخار الدین شریف خان کامریڈ زاہد خان عبدالخالق خان اشتیاق حسین نذیر اعوان خضر سلیمان منیر قادری ریاض شاید خورشید بیگ آصف اشرف نے شرکت کی اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر ایسٹرن بائی پاس روڑ کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کیے ہے جس باعث شہر راولاکوٹ میں ٹریفک کا بوجھ ہے اجلاس میں واضع کیا گیا ہے کہ پونچھ ڈیویلپمنٹ فورم پرامن جموری جدوجہد سے شہری مسائل کے حل اور عوامی ضرورتوں کے لیے آگے بڑھے گا لیکن اگر ہمیں دھوکا دیا گیا تو مزاحمت کی سیاست پر مجبور ہوں گے