پاک قطر گروپ نے نیا سی آر ایم سسٹم متعارف کرا دیا

بدھ 16 جولائی 2025 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) پاک قطر گروپ نے اپنے نئے اور جدید کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (CRM) سسٹم کے کامیاب آغاز (Go-Live) کا اعلان کیا ہے۔ یہ سنگِ میل پاک قطرگروپ کے ٹیکنالوجی پارٹنر، میزون کنسلٹنگ)Maison Consulting(کے تعاون سے حاصل کیا گیا ہے۔یہ اسٹریٹجک ڈیجیٹل اقدام پاک قطر گروپ کے وڑن کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد جدت اور آپریشنل کارکردگی کے ذریعے کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

نئیکسٹمرریلیشن شپ مینجمنٹسسٹم کواس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہاندرونی کام کے بہاؤ کومنظم کرتاہے، روابط کو فروغ دیتاہے اور گروپ کی تمام کمپنیوں میں مؤثر اور بروقت رابطے کو یقینی بناتاہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے سی ای او، جناب وقاص احمد نے کہا:’’نئے سسٹم کاآغازمحض ایک تکنیکی بہتری نہیںبلکہ ہمارے ممبران کو بہتر، تیز تر اور انفرادی انداز میںزیادہخدمات فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمرریلیشن شپ مینجمنٹ سسٹم کسٹمر ز کے ساتھ ہمارے تعامل کو ڈیجیٹائز کرنے کے سفر میں ایک اہم محرک ہے جو شریعت کے مطابق بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہماری اقدار پر قائم رہتے ہوئے حاصل کیا گیا ہے۔‘‘اسسی آر ایم سلوشن کا کامیاب نفاذ پاک قطر گروپ کے اس وڑن کی توثیق کرتا ہے کہ وہ جدت کو اپناتے ہوئے اپنی اخلاقی اور شریعت پر مبنی بنیادوں کو برقرار رکھے۔

جدید ٹولز اور آسان طریقہ کار کو شامل کرکے، گروپ کا مقصد اپنے شرکائ سے مضبوط تعلقات قائم کرنا ہے، تاکہ ان کی ضروریات کو مزید بہتر، شفاف اور آسان انداز میں پورا کیا جا سکے۔پاک قطر گروپ اس عزم پر قائم ہے کہ وہ جدت کی دوڑ میںاپنی سبقت ہمیشہ برقرار رکھے اور ٹیکنالوجی، افرادی قوت، اور شراکت داری میں مسلسل سرمایہ کاری کرے تاکہ پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر شریعت کے مطابق تکافل حل فراہم کرنے والا سب سے قابلِ اعتماد نام بننے کے اپنے ہدف کو حاصل کر سکے۔