نوجوان نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے نوکریاں دینے والے بنیں: صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی

بدھ 16 جولائی 2025 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) اور روٹس IVY انٹرنیشنل کالجز نے نوجوانوں کو جدید معیشت کے چیلنجز کے لیے بہتر طریقے سے تیار کرنے کے لیے ان میں جدید تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے روٹس آئی وی وائی کے ایک وفد جو کہ ریکٹر محمد علی اقبال راجہ اور محترمہ کلثوم نواز پر مشتمل تھا سے بات چیت کے دوران اس بات پر پر زور دیا کہ دنیا بے مثال رفتار سے بدل رہی ہے اور تعلیم کے روایتی طریقے اب کافی نہیں ہیں، لہذا ایسے اختراعی، اور جامع طریقوں کی فوری ضرورت ہے جو طلباء کو 21ویں صدی کی اہم مہارتوں، تخلیقی صلاحیتوں، اور عصر حاضر کی ضروریات سے آراستہ کریں تاکہ وہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

(جاری ہے)

صدر قریشی نے وفد کو آئی سی سی آئی کے ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جن کا مقصد انڈسٹری اور اکیڈمیا کے روابط کو مضبوط بنانا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ نوکری کے متلاشیوں کے بجائے جاب تخلیق کار بنیں۔فریقین نے دونوں اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے متعدد راستے تلاش کیے، خاص طور پر انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپس، اور نوجوانوں پر مرکوز اقتصادی بااختیاری۔

روٹس IVY کی جانب سے محمد اقبال راجہ اور محترمہ کلثوم نواز نے تعلیمی اختراع کے لیے اپنے ادارے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ، روٹس انٹرنیشنل میں، ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے طلباء نہ صرف علمی طور پر قابل ہوں بلکہ وہ ایک متحرک عالمی ماحول میں تنقیدی سوچ رکھنے والے، مسائل حل کرنے والے، اور مستقبل کے رہنما بننے کے قابل ہوں۔

دونوں فریقوں نے اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا جس کے تحت، آئی سی سی آئی کے ممبران کے بچے روٹس آئی وی وائی انٹرنیشنل کالجز میں داخلہ لینے کے دوران فیس میں رعایت کے حقدار ہوں گے، جس سے کاروباری برادری کے لیے معیاری تعلیم تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو فروغ ملے گا۔

آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمٰن صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے اس تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ اسٹریٹجک اتحاد تعلیم کو معاشی حقائق سے ہم آہنگ کرنے اور مشترکہ قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں بہت آگے جائے گا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران راجہ نوید ستی، روحیل انور بٹ، عرفان چوہدری، محسن خالد ملک اور آئی سی سی آئی کے صدر کے مشیر نعیم صدیقینبھینموجودنتھے۔