امریکی تاجروں نے 50 فیصد نئے ٹیرف کے نفاذ سے قبل برازیلین کافی کی ترسیل جلد مکمل کرنے کی کوششیں تیز کر دیں

بدھ 16 جولائی 2025 22:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)برازیلی مصنوعات پر یکم اگست سے نافذ کیے جانے والے 50 فیصد نئے ٹیرف سے پہلے امریکی تاجر وں نے برازیلین کافی کی ترسیل جلد مکمل کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ٹیرف کے اثرات اب صارفین تک منتقل ہونا شروع ہو چکے ہیں جس میں کافی کے کپ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :